پیر 06 مئی 2024

کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی
پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 250 گرام کی روٹی کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے تندور ایسوسی ایشن نے نیا نرخنامہ مسترد کردیا اور روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
3 دن پہلے

سندھ حکومت کے گندم کے نرخ 2 ہزار فی من مقرر کرنے کے اقدام پر عبدالعلیم خان برس پڑے
محکمہ خوراک پنجاب کا سندھ حکومت کے اقدام پر رد عمل سامنے آ گیاہے ، عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی ہے ۔
3 دن پہلے

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہونے کے بعد 1894 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ اس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا واضح طور پر سستا ہے۔
2020-10-28

فرانسیسی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں,علامہ ربانی افغانی
ممتاز عالَم دین اہلسنت والجماعت برطانیہ کے مرکزی رہنما علامہ ربانی افغانی نے کہا ہے کہ مسلمان کی پہچان ہی ھمارے نبی ﷺ ہیں سب برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو اذیت دے رہے ہیں اور فرانس کے صدر کا رویہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے دنیا بھر کے مسلم ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس عمل پر احتجاج بلند کریں۔
2020-10-27

حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل ، شاہ اویس نورانی
شاہ اویس نورانی نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہاہے،کیا احتساب صرف آصف زرداری ،نوازشریف اورمولانا فضل الرحمن کا ہوگا،احتساب صرف اپوزیشن کا نہیں ہوناچاہئے،صرف اپوزیشن کیلئے احتساب کے عمل کو نہیں مانتے ،آنے والا وقت پاکستان کے عوام کا ہے،حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے،ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،آئین روندنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کامقصد چوروں،لٹیروں،غاصبوں سے نجات دلاناہے،پی ڈی ایم کامقصد عوام کو حق حکمرانی دلانا ہے ، انہیں منصب سے اتار کر 22کروڑ عوام کے درمیان چھوڑناہے،بلوچستان کو ہر حکومت میں پیکیج دیاجاتاہے،پیکیج ایسے دیتے ہیں کہ ہم اور آپ بھکاری ہوں،آئندہ حکومت میں بلوچستان کا پیکج عوام تک پہنچے گا،شاہ اویس نورانی نے کہاکہ آنےوالا سال الیکشن کا ہوگا اور یہ اپنے گھر جائیں گے،جتنے بھی الیکشن ہوئے اس میں من پسند نمائندوں کو لایاگیا۔ رہنماجمعیت علمائے پاکستان شاہ اویس نورانی نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے،ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،آئین روندنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے
2020-10-25

سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کا اعلان
آدم پراپرٹیز کے چیئرمین بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے آبائی وطن میں ریئل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، اس غرض سے ان کو قانونی طور محفوظ سرمایہ کاری کی کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔پاکستانی ریئل سٹیٹ سے وابستہ ملک اسحق کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ قانونی طور پر منظور شدہ پراجیکٹ ہی متعارف کروائے جائیں۔
2020-10-20

رات گئے آئی جی سندھ کو کون گھر سے زبردستی اٹھا کر لے گیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سندھ حکومت نے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کو بتایاہے کہ آئی جی سندھ کو رینجرز کی جانب سے صبح چار بجے مبینہ اغواءکیا گیا اور اس کے بعد انہیں سیکٹر کمانڈر کے دفتر لایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے سے ہی موجو د تھے ، سیکٹر کمانڈر کے دفتر میں ان پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وارنٹس جاری کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا ۔“ کیپٹن صفدر کو کراچی کے مقامی ہوٹل سے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ، جس کے بعد سیاسی شخصیات اور صحافیوں کی جانب سے کئی اہم بیانات سامنے آ رہے ہیں ، سینئر صحافی حامد میر ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے تہلکہ خیز دعویٰ بھی کر دیاہے ۔
2020-10-20

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ
سی اے اے کے شعبہ ایئرر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ غیر ملکی ایئر ویز کو جرمانہ کی رقم سی اے اے کلیکشن اکاو¿نٹ جناح ایئرپورٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
2020-10-17

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے
دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ڈالر کو سستا رکھ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھا گیا جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ڈالر سستا ہوا تو ہمارے ملک میں انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوانا شروع ہوئے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے۔ ہم ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو بھی کم کیا۔
2020-10-15

پنجاب میں مہنگائی، آٹے کی قلت اور گندم بحران کی حقیقت ، بزدار حکومت نے ابتک کیا اقدامات کئے ہیں ؟فیاض الحسن چوہان نے کھل کر بتا دیا
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی پی ڈی ایم کی گزشتہ ادوار کی بدعنوانیوں اور مالی بدانتظامیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے،مہنگائی کے واویلے کی آڑ میں مکس اچار پارٹی اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے چکر میں ہے۔
2020-10-14