جمعرات 16 مئی 2024

توہین رسالت کے مقدمات اور روایتی سست روی
نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ، بزرگی اور برتری پر میرے میں خود، میری اولاد اور میرے ماں باپ قربان ، مملکت خداداد پاکستان میں کسی دریدہ دہن کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے حوالے سے کسی بھی قسم کے نازیبا بات کی اجازت ہر گز نہیں دینی چاہیئے، کجا یہ کہ کوئی گستاخی کا ارتکاب کرے اور اسے قرار واقعی سزا نہ دی جائے۔ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی عقیدت اپنی جگہ لیکن یہ بات کبھی بھی فراموش نہیں کی جانی چاہیئے کہ رحمت اللعالمین ٹھہرائی جانے والی پاکباز ہستی کے نام پر خون خرابا اور دنگا فساد ہو۔
2020-08-03

ماہ ذوالحجہ سے فائدہ اٹھائیں
اسلامی سال میں اللہ رب العزت نے چار مہینے حرمت والے بنائے ہیں، جن میں بالخصوص لڑائی جھگڑا کرنا، ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا یا کسی کو بلاوجہ تنگ کرناوغیرہ سب ممنوع قرار دیا ہے۔ ان حرمت والے مہینوں میں دور جاہلیت میں عرب والے جنگ کرنے سے باز رہتے ، اپنی تلواروں کو نیام میں ڈال لیتے، لوٹ مار سے رک جاتے ، دشمنوں کے خوف سے آزاد ہو جاتے اور اپنے گھروں میں آرام کی نیند سوتے۔ وہ حرمت والے مہینے یہ ہیں رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم الحرام ہیں ۔ماہ ذوالحجہ حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور یہ اسلامی سال کاآخری مہینہ ہے۔ ذوالحجہ کامعنی ہے حج والا مہینہ، اس مہینے میں عازمین حج دنیا بھر سے رخت سفرباندھ کرخانہ کعبہ سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور اس مہینے کی 8ذوالحجہ سے 13ذوالحجہ تک لوگ حج کے ارکان ومناسک اداکرتے ہیں،اسی لیے اسے ذوالحجہ کہاجاتاہے۔
2020-08-03

جب گائے کا رسی چھڑا لینا ہی بہت بڑی ‘تفریح’ ہوتا تھا
اسلامی سال میں اللہ رب العزت نے چار مہینے حرمت والے بنائے ہیں، جن میں بالخصوص لڑائی جھگڑا کرنا، ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا یا کسی کو بلاوجہ تنگ کرناوغیرہ سب ممنوع قرار دیا ہے۔ ان حرمت والے مہینوں میں دور جاہلیت میں عرب والے جنگ کرنے سے باز رہتے ، اپنی تلواروں کو نیام میں ڈال لیتے، لوٹ مار سے رک جاتے ، دشمنوں کے خوف سے آزاد ہو جاتے اور اپنے گھروں میں آرام کی نیند سوتے۔ وہ حرمت والے مہینے یہ ہیں رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم الحرام ہیں ۔ماہ ذوالحجہ حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور یہ اسلامی سال کاآخری مہینہ ہے۔ ذوالحجہ کامعنی ہے حج والا مہینہ، اس مہینے میں عازمین حج دنیا بھر سے رخت سفرباندھ کرخانہ کعبہ سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور اس مہینے کی 8ذوالحجہ سے 13ذوالحجہ تک لوگ حج کے ارکان ومناسک اداکرتے ہیں،اسی لیے اسے ذوالحجہ کہاجاتاہے۔
2020-08-02

“جذبے سے قربانی تک”
ذی الحج کے مہینے کا نام سن کر ہی جہاں ایک طرف خانہ کعبہ کی عظمتوں اور حاجیوں کی مشقتوں کا خیال ذہن میں گردش کرنے لگتا ہے تو دوسری طرف جانوروں کی قربانی کی رونقیں سامنے آ جاتی ہیں…..ان دونوں عبادتوں سے متعلق ہمیں بچپن میں قصے سناۓ جاتے ہیں جو ہمارے ذہنوں کے کسی خاص خانوں میں نقش ہو جاتے ہیں… یہ خایالات,سوچیں ,نظریات ہر سال اس بابرکت مہینے کے آتے ہی نئ توانائ کے ساتھ تازہ دم ہوجاتے ہیں……. پھر جو صاحب استطاعت ہو تا ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق قربانی کی غرض سے جانور لے آ تا ہے اور جس کا ہاتھ تنگ ہوتا ہے وہ گوشت کی خوشی کا انتظار کرتا ہے۔
2020-07-29

کرونا کے بعد ۔۔۔ دنیا کی ترجیحات بدلنی ہوں گی
ایثار، قربانی اور مواخات اسلامی تعلیمات اور انسانی فطرت بھی ہے اور ہمارا کلچر بھی، یہی وجہ ہے کہ ریاست کی مدد سے پہلے ہی ہر مشکل گھڑی میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ایسا ہی کرونا کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد حالیہ لاک ڈاؤن میں بھی ہوا، انفرادی سطح پر لوگوں اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں نے ہی نہ صرف متاثرین کی مدد کی ، بلکہ کار سرکاری امور کی بجا آوری میں بھی معاونت فراہم کرتے رہے۔
2020-07-29

ارتغل ڈرامہ اور پاکستانی میڈیا
ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی نے گزشتہ پانچ سالوں سے ترک ناظرین کو تو اپنے سحر میں جکڑا ہی تھا مگر پاکستان میں بھی اس ڈرامے نے مقبولیت اور کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئیے ہیں، ہیں جس نے بہت سے حلقوں کو ششدر کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اینڈ سٹریٹیجی آفیسر نے ایک حالیہ اںٹرویو میں بتایاکہ، ” اردو ارطغرل نے تو ترک ارطغرل کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر صرف پندرہ دن میں 16 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا، جبکہ ترک ارطغرل کi پہلی قسط کو پانچ سال میں تیرہ ملین بار دیکھا گیا”
2020-07-28

کیپٹن محمد سرور شہید
لہو سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے، ازلی دشمن بھارت کی فوج پراپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھاکر شہید ہو نے والے اور پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے جانباز ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت ستائیس جولائی کو منایا جاتا ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید 10نومبر 1910ء کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان کے ایک گاؤں سنگھوڑی کے ایک راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ کے والد جناب محمد حیات خان بھی فوج میں حوالدار تھے۔
2020-07-28

قربانی،امداد اور کالی بھیڑیں
جہاں لفظ آجائے قربانی، تو وہیں یہ بات سامنےآجاتی ہے کہ کونسی قربانی؟؟؟صرف مالی قربانی یا عیدالاضحیٰ پہ ہونے والی قربانی؟؟؟ مالی قربانی سے مراد کہ انسان اپنے مال، اپنی چیزوں وغیرہ کی قربانی دیتے ہوئے لوگوں کی مدد کرے۔۔۔۔!! جبکہ عیدالاضحی کی سنت سے مراد کہ انسان وہ قربانی کرے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کے طور پر اللہ نے ہر صاحب استطاعت مسلمان پر لازم کردی ہے۔۔
2020-07-27

فلسفہ قربانی اور دل کا اطمینان
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ایک خاص انسیت سی ہے۔۔ ایک تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد ہیں دوسرا ان کا اپنا ایک الگ سا انداز ہے۔ وہ ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ ایک دبنگ قسم کی ہستی ایک بے خوف انسان۔جس نے جب دل کو کسی بات پر مطمئن کر لیا تو پھر اس کو اپنا عقیدہ بنا لیا اور اس پر ایسے ڈٹ گئے کہ بڑی سے بڑی آزمائش بھی ان کے پائے استقلال میں لغزش پیدا نہ کر سکی۔ان کی زندگی کا مطالعہ قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے کردار سے بہت سی شعائیں پھوٹ رہی ہیں اور ہر شعاع ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔۔
2020-07-27

خود اعتمادی
خود اعتمادی بہترین انسانی صفت ہے اور positiveماحول ہی اسے نشونما دے سکتا ہے۔۔۔میرا ذور positive پہ اس لیے تھا کہ مثبت ماحول ہی انسان کے اندر مثبت خود اعتمادی پیدا کرتا ہے جو اس کی شخصیت کو چار چاند لگاتی ہیں۔۔۔خود اعتمادی منفی بھی ہوتی ہے جو انسان غلط کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے۔۔۔پھر وہ خود اعتمادی۔۔بے غیرتی ۔۔ہڈ دھرمی کا روپ دھار لیتی(معزرت کے ساتھ یہ الفاظ سمجھانے کے لیے ضروری تھے)۔۔کہنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ اگر زبان کا تیز ہے اور زبان کی اس تیزی سے۔۔طعن اور طنز سے دل کو چھلنی کرتا ہے۔۔۔
2020-07-26