منگل 14 مئی 2024

قسطنطنیہ(استنبول) کی فتح ثانی
مسجد آیا صوفیہ کی بحالی کے اعلان پر عالمی میڈیا نے اپنی معمول کی نشریات روک کر خصوصی طور پر کوریج دی، اس اعلان کو قسطنطنیہ یعنی استنبول کی دوسری فتح قرار دیا گیا اور جمعہ 24 جولائی کو وہ وقت بھی آپہنچا کہ 86 سال بعد ایک بار پھر سلطنت عثمانیہ و عالم اسلام کی فتح کی علامت مسجد آیا صوفیہ میں تکبیر کی صدائیں گونج اٹھی جس سے نہ صرف ترکی بلکہ پورے عالم اسلام کی فضا خوشگوار ہوگئی، مسلمانوں نے کھل کر قلبی خوشی کا اظہار کیا اور ایمان والوں کی یہ علامت ہے کہ جب وہ اسلام کے بول بالا کی خبر سنتے ہیں تو ان کے دلوں کو ٹھنڈک، راحت اور شفا ملتی ہے۔
2020-07-26

قربانی کا فلسفہ‎
صبح سے موسم خوبصورت ہلکی ہلکی بوندا باندی ہوا بھی ٹھنڈی ٹھنڈی۔ بھینی بھینی پھولوں کی خشبو سے معطر فضا۔ آنے والا مہینہ بھی تو اگست کا تھا۔ میرے اپنے ملک پاکستان کے معرض وجود میں آنےکا مہینہ اسلام کے نام پر ایک خطۂ زمین حاصل کئے جانے کا مہینہ مسلمانوں کے نظریات کو پروان چڑھانے کا مہینہ۔ مسلمانوں کو اپنے حقوق اور فراٸض سمجھانے کا مہینہ۔ پوری مخالف دنیا کے سامنے اپنے حق کی آوازبلند کرنے کا مہینہ۔
2020-07-26

ایک مثالی غریب پرور شخص کی یاد میں
خالقِ کائنات نے اس دنیا میں آنے والے ہر ذی روح انسان کے رزق کا ذمہ اپنے سر لے رکھا ہے لیکن اپنی خاص حکمت اور تنوع کےلیے اس نے اپنی مخلوقات میں رزق کی تقسیم یکساں نہیں رکھی۔ اسی لیے ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ایک ہی علاقے، ایک ہی محلے، الغرض ایک ہی خاندان تک میں ایک شخص بے پناہ امیر ہے تو دوسرا غریب ترین۔ بعض اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ دو بھائیوں میں سے ایک کے پاس تو بے اندازہ دولت ہوتی ہے جبکہ دوسرے کے پاس تن ڈھانپنے کے کپڑے تک نہیں ہوتے۔
2020-07-26

شمسی توانائی سے چلنے والے نظام آبپاشی، پنجاب میں ابھرتا خاموش ’’نیلا انقلاب‘‘
پاکستان ایک زرعی ملک ہے… یہ روایتی جملہ آپ نے اتنی بار پڑھا یا سنا ہوگا کہ اب تو اسے لکھنا بھی رسمی معلوم ہوتا ہے۔ لیکن یہ ممکن نہیں کہ پاکستان کا ذکر ہو اور زراعت کا نام نہ آئے۔ دونوں ایک دوسرے کےلیے لازم و ملزوم ہیں۔
2020-07-25

پانی کی بچت: عارضی منصوبہ یا مستقل کام؟
زرعی معیشت میں کھالہ جات کی حیثیت بالکل ایسے ہی ہے جیسے انسانی جسم میں خون بہم پہنچانے والی شریانوں کی۔ جس طرح ہمارے جسم میں موجود شریانیں خون کو روئیں روئیں تک پہنچانے کی ذمے دار ہیں، بعینہ کھالہ جات دریاؤں اور نہروں سے ملنے والے پانی سے ایک ایک ایکڑ کو سیراب کرتے ہیں۔
2020-07-25

دریا آخر دریا ہوتے ہیں
یادوں کے دریچوں سے جب بھی کبھی جھانکوں تو جہان خان کے نواح میں بہتے ایک برساتی نالے کے اونچے کناروں پر بھیڑ بکریاں چراتے چرواہے کی آواز اکثر ذہن میں گونجا کرتی ہے جو موسمِ گرما کی شِکر دوپہرے ریوڑ کو ہانکتا پرسوز انداز میں گایا کرتا:
2020-07-25

بھوک
یہ چار حرفی لفظ دیکھنے میں جتنا سادہ ہے اس کی ہولناکی اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ فیس بکی دور میں ہمارے احساسات بھی انٹرنیٹ کی لہروں کی طرح ہوا کے حوالے ہوگئے… یا شاید… یمن، شام، ایتھوپیا، تھر کی بھوک کے لگاتار مناظر نے ہمیں اتنا عادی بنادیا ہے کہ ہم اپنے اردگرد کی بھوک سے بھی بےپرواہ ہوگئے۔
2020-07-25

تبدیلی تو پیچھے رہ گئی
گپ شپ بہت لمبی ہوتی جارہی تھی، لیکن چودہویں کے چاند کی مسحور کن روشنی میں چاند کی سفید ٹکیا کے سامنے سے گزرتے مسافر جہاز کی لائٹوں کے منظر نے ہم دونوں دوستوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔ ہم چھت پر لیٹے ہوئے تھے اور موجودہ بجلی بحران کی وجہ سے متوسط طبقے کے لوگوں کےلیے رات کو آرام دہ بنانے کا یہی ایک طریقہ ہے۔ چاند کے پرنور عکس پر ٹک ٹکی باندھے میرا دوست کہنے لگا۔
2020-07-24

مثالی خاندان: مضبوط و مستحکم معاشرے کی پہلی اینٹ
مدثر اعجاز، لاہور معروف روسی ادیب لیو ٹالسٹائی کا کہنا ہے،’’خوش وخُرم رہنے والے سب خاندان ایک جیسے ہوتے ہیں، جب کہ پریشانِ حال خاندانوں کی کہانی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے‘‘، لیکن موجودہ دَور کے سماجی مسائل کے ماہرین اس بات سے اختلاف رکھتے ہیں اور اس کی وجہ امریکا، یورپ اور ایشیا میں خاندانی نظام پر کی جانے والی مختلف تحقیقات ہیں۔ گرچہ ہمارے یہاں سمجھا جاتا ہے کہ ایشیا کے علاوہ باقی مُمالک میں خاندانی نظام اپنی اہمیت کھو چُکا ہے،مگر یہ تاثر بھی قطعاً درست نہیں۔
2020-07-25

شیخ الحدیث، حضرت مولانا مفتی محمد نعیمؒ
حافظ مسعودالحسن لاٹکی
2020-07-24