جمعہ 03 مئی 2024

ہماری جیت واضح ہے، پہلی بار کسی امیدوار کو74 ملین ووٹ ملے: جوبائیڈن
امریکی صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ہماری جیت واضح نظر آرہی ہے۔ ریاست ڈیلاوئر میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نتائج کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا لیکن ہمیں برتری حاصل ہے اور ووٹوں کی گنتی سے ہماری جیت واضح جیت نظر آرہی ہے۔
2020-11-07

سپریم کورٹ خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بدعنوانی اور جانبداری پر برہم
دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی جانب سے لکھے گئے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس سے قانون، قواعد و ضوابط اور ضابطوں کی مکمل توہین، خلاف ورزی اور بے عزتی کی ایک قابل رحم تصویر پیش کی گئی ہے۔
2020-11-07

بنگلا دیش میں پہلے ’خواجہ سرا‘ مدرسے کا قیام
بنگلادیش میں بھی زیادہ تر خواجہ سرا افراد کم عمری میں ہی سماجی مسائل اور نفرتوں کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سے الگ ہوکر اپنے جیسے دیگر افراد کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں اور ایسے افراد کے لیے کسی طرح کا خصوصی تعلیمی منصوبہ بھی نہیں۔
2020-11-07

کسان کے ’قتل‘ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن میں آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے مظاہرے میں شریک کسانوں کا ایک ساتھی ہلاک ہونے پر کارروائی پر زور دیتے ہوئے کسانوں نے پولیس افسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جس نے اس کا حکم دیا تھا۔
2020-11-07

کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھارتی خاتون کرکٹر ” میتھالی راج “ کو ایسا لفظ کہہ کہ مخاطب کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا
شارجہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے ایک میچ میں شکست کے بعد انٹرویو میں کمنٹیٹر نے کہا کہ ”مائی ڈیئر متھالی راج کل کوئی میچ نہیں آپ کیا کریں گی، آپ کی ٹیم ویلوسٹی کیا کرے گی“ جواب ملنے پر انھوں نے کہا کہ حوصلہ جوان رکھو اور مسکراتی رہو۔
2020-11-07

کورونا کی دوسری لہر بہت مہلک ہے: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت مہلک ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے
2020-11-07

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدای قیمت کتنی مقرر کر دی ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فلور ملز کو 38 ہزار میٹرک ٹن یومیہ گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب کو 25 ہزار، سندھ کو 8 ہزار،خیبر پختونخوا کو 4 ہزار اور بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی تاہم موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار رہے گی۔
2020-11-07

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والوں کیخلاف کارروائی
آئی جی پنجاب انعام غنی نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ریجنل اور ضلعی پولیس ا فسران کے نام مراسلے میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ذاتی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانا غیر قانونی ہے۔
2020-11-07

اداکارہ ثناء جاوید کی منگنی کا دلچسپ واقعہ
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوگار عمیر جسوال کی منگنی کے روز ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ثناء جاوید نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلے میں گلاب کا ہار اور ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں۔
2020-11-07

‘بلاول بھٹو کے انٹرویو کوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے’
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے انٹرویو پر پی پی رہنما قمرزمان کائرہ بے وضاحتی بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کےانٹرویوکوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے، جمہوریت،سول بالادستی کیلئےپی پی کی 3نسلوں کی جدوجہد ہے، سول بالادستی کی جدوجہدمیں اپنے2عظیم لیڈر،ہزاروں جیالےکھوئے.
2020-11-07