اتوار 19 مئی 2024

میک اپ سامان پرکروڑوں کافراڈ، میاں بیوی کیخلاف ریفرنس دائر
میک اَپ سامان کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے گرفتار میاں بیوی کے خلاف نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب راولپنڈی کے مطابق ندیم انور اور اہلیہ سعدیہ ندیم خود کو کا سمیٹکس کے تاجر بتاتے رہے اور سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے لوٹے گئے۔
2020-12-24

کراچی کے کورونا وائرس نمونوں میں نئی قسم جیسی تبدیلیوں کا انکشاف
ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے بتایا کہ برطانیہ میں سامنے آنے والے تبدیل شدہ وائرس سے اموات کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ اس کے جارحانہ انداز میں تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ جتنے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوں گے اس حساب سے مریض کی اموات ہوں گی۔
2020-12-24

پنجاب: میگا منصوبوں کے لیے سرکاری اراضی فروخت کا فیصلہ
صوبائی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فلاحی اسکیموں پرکام تیزی سےجاری ہے، مفاد عامہ کے لیے سرکاری اراضی کےدرست استعمال کویقینی بنایاجائےگا، حکومت صوبےمیں یکساں ترقی کےایجنڈےپر عمل پیرا ہے ،فنڈزکی دستیابی سے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مددملےگی
2020-12-24

فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر ليا گيا۔ پوليس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعيت ميں نامعلوم ملزمان کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے ميں درج کیا گیا۔
2020-12-24

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 28 ہزار 240 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 256 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار70 ہوگئی ہے۔
2020-12-24

سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
یاد رہے اس سے قبل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے اسکول ہر صورت کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ سب کی متفقہ رائے سے راولپنڈی اسلام آباد میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
2020-12-24

مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مودی کی جماعت کو بڑی شکست
دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر آزاد امیدواروں کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدواروں کو بات چیت کے لیے سری نگر بھیجا جارہا ہے جب کہ ان کی پارٹی کے ایک رکن کو آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے پر پولیس نے اغوا کرلیا ہے۔
2020-12-24

سوموار سے کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی کا امکان،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی (دھرتی نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر سے شہر قائد میں سردی کی نئی لہر چل سکتی ہے, جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔
2020-12-24

لاہور جلسہ میں نفرت انگیز تقریر مہنگی پڑگئی،عدالت نے محمود خان اچکزئی کو طلب کرلیا
لاہور(دھرتی نیوز)سیشن کورٹ میں بدھ کے روز محمود اچکزئی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
2020-12-24

کراچی میں سویا بین کے جہاز سے نکلنے والی زہریلی گیس نے کتنے لوگوں کی جان لے لی؟
کراچی(دھرتی نیوز)کراچی کے علاقہ کیماڑی میں ایک بار پھر پراسرار گیس لیک ہونے سے دو شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو روز میں 22 شہریوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
2020-12-23