جمعہ 17 مئی 2024

کاون ہاتھی کے بعد سوزی اور ببلو بھی پاکستان سے روانہ
وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بتانا ہےکہ مرغ زار چڑیا گھر کو جلد مارگلہ وائلڈ لائف کنزرویشن سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا اور بعد میں دونوں ریچھوں کو مارگلہ وائلڈ لائف کنزرویشن سینٹر واپس لایا جائے گا۔
2020-12-17

دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹر تک ہے، ڈرائیور حضرات ہائی ویز پر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
2020-12-17

کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر بلدیاتی افسران کیخلاف مقدمات درج
میرپور خاص اور عمرکوٹ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آسکی جب کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے مقدمات بلدیاتی افسران پر درج ہونا شروع ہوئے تو آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم میں بھی تیزی آگئی۔
2020-12-17

طارق روڈ پر کسٹمز ٹیم پر حملہ، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے طارق روڈ پر کسٹم حکام کی جانب سے گزشتہ شب انٹیلی جنس بنیاد پر اسمگل شدہ کپڑے کے کنٹینر پر چھاپہ مارا تھا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کپڑے کے دعویدار قانونی کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہے تو ملزمان نے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی اور سرکاری اسلحہ بھی چھینا۔
2020-12-17

اسلام آباد چڑیا گھر کو بالآخر تالا لگادیا گیا
بدھ کو ہمالین ریچھ ببلو اور سوزی کی اردن روانگی کے بعد چڑیا گھر میں اب کوئی جانور نہیں رہا اور بالآخر اسے تالا لگا دیا گیا ہ
2020-12-17

کراچی میں ملازمہ گھر سے 90 لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار
پولیس کے مطابق سنار اکبر گھر میں کام کرنے ولای ملازمہ پر شک کا اظہار کیا ہے، واش روم میں بنی الماری سے سونے کی چوری ہونے کی
24 منٹ پہلے

“عمران صاحب این آر او کا چورن بیچنے کے بجائے 23 خفیہ اکاؤنٹس کا جواب دیں”مریم اورنگزیب وزیراعظم پر برس پڑیں
لاہور(دھرتی نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب این آر او کا رونا رونے سے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، این آر او کی بات کرتے ہوئے عمران صاحب آپ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں لگتا،عمران صاحب مافیا آپ کی قیادت میں قوم پر مسلط ہیں،عمران صاحب این آر او کا چورن بیچنے کے بجائے 23 خفیہ اکاؤنٹس کا جواب دیں ۔
11 گھنٹے پہلے

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ، شیڈول تیار
لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا جن کا شیڈول بھی تیارکرلیا گیا ہے،27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی پی ڈی ایم کی جانب سے لاڑکانہ میں منائی جائے گی اور جلسہ کیا جائے گا۔
11 گھنٹے پہلے

“آج تو ختم ہے، اللہ کی قسم میں تیرے خوابوں میں آؤں گا”کرنل کی بیوی کے بعد برگربیٹا، انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان میں ایلیٹ کلاس کی جانب سے طاقت کے مظاہرے اور عام آدمی کے ساتھ تکبر کے ساتھ پیش آنے کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، ان میں سے بعض واقعات اتنے سنگین نتائج کے حامل ہوتے ہیں کہ عام پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ وہ کم تر مخلوق ہے اور اس کی حیثیت کیڑوں مکوڑوں سے زیادہ نہیں ہے۔
12 گھنٹے پہلے

پیشہ ور ضمانتیوں کے لئے بری خبر،آئی جی پنجاب نے بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(دھرتی نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ پیشہ ور ضمانتیوں کا ریکارڈ اکٹھا کرکے انکے محاسبے اور بلیک لسٹ کرنے کیلئے سیشن ججوں کو خطوط بھجوائے جائیں۔
13 گھنٹے پہلے