جمعرات 02 مئی 2024

ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی کا سب سے بڑا شاپنگ مال سیل
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر 15 افراد پر 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
2020-11-22

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا ، اب ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ہیں ؟ جانئے
قرنطینہ میں رہنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا گیاہے جس کی رپورٹ آج پھر سے مثبت آ گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مزید دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔کیپٹن صفدر اس وقت شریف میڈیکل سٹی کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور انہیں کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک قرنطینہ میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
2020-11-22

شجاع خانزادہ قتل کیس: ایک ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
واضح رہے کہ اسے ستمبر 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 سمیت مختلف دفعات، ای ایس اے کی دفعات 3، 4، 5 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت الزامات کا سامنا کر رہا تھا
2020-11-22

کراچی کے 4 اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ
کراچی کے 4 اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا نافذ کر دیا گیا، اطلاق 5 دسمبر کی شام 7 بجے تک ہو گا۔ جن علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن حسین محمد گوٹھ، کورنگی کی تین یونین کمیٹیز، سول لائن کے پوش علاقے شامل ہیں۔
2020-11-22

جماعت اسلامی آج سوات میں جلسہ کرے گی
پارٹی ذرائع کے مطابق سوات کے گراسی گراو¿نڈ میں جماعت اسلامی پاکستان کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جلسے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے علاوہ سینیٹر مشتاق احمد بھی خطاب کریں گے،جلسہ گاہ کو پرچموں اور بینرز سے سجایا گیا ہے جبکہ جلسے کے سکیورٹی کےلئے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
2020-11-22

قومی ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی
دھرتی نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کاکہناہے کہ قومی سکواڈ کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے،تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، پی سی بی کاکہناہے کہ قومی ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ،قومی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے 3 ٹی ٹونٹی اور2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کل لئے گئے تھے۔
2020-11-22

پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا، تیاریاں مکمل
پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا جس کے لئے کارکنان کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ رنگ روڈ کو دور دور تک سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔
2020-11-22

کورونا کی دوسری لہر بے قابو،مزید59 افراد موت کے منہ میں چل گئے
کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
2020-11-22

پی ڈی ایم جلسہ، مریم نواز کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیگام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج جلسے سے خطاب نہیں کرینگے۔
2020-11-22

میر شکیل الرحمٰن۔ ایک بڑا انسان!
میر شکیل الرحمٰن آٹھ ماہ کی قید کاٹ کر بالآخر ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔ اُن کی قید کے دوران جہاں میرا ہر لمحہ اذیت میں گزرا (کیوں گزرا یہ میں آگے چل کر بتاؤں گا) وہاں میرے اندر خوشی کی ایک لہر بھی
2020-11-22