ھفتہ 18 مئی 2024

ڈینگی وائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد72ہوگئی، پنجاب
پنجاب میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔24گھنٹوں میں 5 مریض سامنے آگئے ہیں۔ صوبےمیں مریضوں کی تعداد72 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کےمطابق لاہورمیں4 جبکہ فیصل آباد میں 1 کیس رپورٹ ہواہے۔
2020-10-02

حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے لئے کیا بڑا اعلان کیا؟ جانیے
تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری اسپتالوں کےڈاکٹرزکیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کےڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ ڈاکٹروں کو اسپیشل ہیلتھ کیئرالاؤنس بھی ملے گا۔
2020-10-02

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ، لاہور
اہورمیں نوکری کا کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا دیا گیا جبکہ ملتان میں 2 افراد نے 10 سالہ کمسن لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی جنہیں اہلِ محلہ سے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا
2020-10-02

کوئٹہ میں پہلی خاتون سارجنٹ تعینات
کوئٹہ میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران خواتین کو ٹریفک کے قوانین کا پابند بنانے کے لئے پہلی خاتون ٹریفک پولیس سارجنٹ کو تعینات کر دیا گیا۔
2020-10-02

ایک اور بچی جنسی درندوں کا نشانہ بن گئی، پنجاب
گراس منڈی میں 10سالہ بچی کو 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور بچی جنسی درندوں کا نشانہ بن گئی ، ملتان میں دس سالہ بچی معصوم بچی کو دو افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
2020-10-02

مزاحیہ اداکار لطیف منا انتقال کر گئے
سندھی اور اردو ڈراموں کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار لطیف منا 75 برس کی عمر میں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ لطیف منا قیام پاکستان سے قبل 1945 میں سرکاری ملازم عبدالعزیز اخوند کے ہاں کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے۔
2020-10-02

انتقامی کارروائیاں عمران خان کی فیس سیونگ نہیں کر سکتیں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللہ کو رہا کرے
2020-10-02

اسلام آبادہائیکورٹ: جانوروں کوتکلیف دینا قانون کے خلاف ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پاکستان میں ہمالین براؤن بیئرزکومنتقل کرنےکیلئےکوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں،حکومت پنجاب بھی ریچھوں کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،جانوروں کو نظرانداز کیا جانا اُن کیلئے تکلیف کا باعث بنتا رہا،کاون کےساتھ ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کیا جائے۔
2020-10-02

عمران خان کا صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا کی تصدیق کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر اور خاتون اول کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا امید ہے صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کورونا سے جلد صحتیاب ہوں گے۔
2020-10-02

ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ، مریض علاج چھوڑنے پر مجبور
فارماسسٹ اور کچھ ادویات بنانے والوں نے الزام عائد کیا کہ ادویہ سازی کی صنعت دواؤں کی قیمت کو خام مال کی قیمت سے منسلک کرنے کے بجائے بجلی کی لاگت اور امریکی ڈالر سے منسلک کر کے اپنے کارڈ کھیل رہی ہے جبکہ خام مال کی قیمتیں تیزی سے 2 ہزار ڈالر سے 25 ڈالر تک کم ہوچکی ہیں
2020-10-02