ھفتہ 04 مئی 2024

خواجہ آصف8اکتوبرکو نیب طلب
نیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو8اکتوبرکو طلب کرلیا، 2004 سے 2018 تک اقامہ رکھنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، اقامہ دینے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے
2 دن پہلے

پاکستانی گیم ڈویلپرنےدنیا میں نام کمایا
گیمزکی انڈسٹری میں پاکستان کےکئی گیم ڈویلپرزاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔لاہورسے تعلق رکھنے والےراحیل اقبال 500 سے زائد گیمز بنا چکےہیں اور دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ان کے گیمز کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ پذیرائی ہوئی ہے
2 دن پہلے

غلط کرنے والے ایف سی اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی، چیف جسٹس
ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس گلزار احمد نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا آئینی اختیار استعمال کرنا ہے، پورے ہفتے بلوچستان میں کیسز سنتے رہے لیکن عدلیہ اور مقننہ کو اپنا کام آئین کی حدود میں رہ کر کرنا ہوتا ہے۔
2 دن پہلے

بغیرعلامات والے مریض وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں، تحقیق
طبی جریدے پلوس میڈیسین میں شائع تحقیق میں مارچ سے جون کے دوران کی جانے والی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ کورونا وائرس کے شکار ہر 10 میں سے 2 افراد میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
2 دن پہلے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار یاں مکمل: سکندر سلطان راجہ
چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے۔ کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تمام تیاریاں کرچکا ہے۔ صوبائی حکومت سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے اضلاع میں تحصیل کونسل کے حوالہ سے حائل قانونی رکاوٹیں جلد از جلد دور کریں تاکہ ان اضلاع میں حلقہ بندیوں کاکام شروع کیا جاسکے
1 دن پہلے

ٹیم اے کے بعد ٹیم بی گرفتار لیکن اگر وہ بھی گرفتار ہوگئے تو پھر کیا ہوگا؟ احسن اقبال کا حیران کن موقف
اسلام آباد (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم اے کو گرفتار کر لیا گیا تو ہماری ٹیم بی بھی موجود ہے، اگر انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا تو عوام ساتھ ہیں، ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے۔
1 دن پہلے

سی این جی اسٹیشنز 15 اکتوبر سے غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ، سندھ
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، سندھ بھر میں صرف آر ایل این جی پر چلنے والے گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔
1 دن پہلے

توشہ خانہ ریفرنس ،نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(دھرتی نیوز)توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
1 دن پہلے

میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، اداکارہ میرا
اداکارہ میرا نے کہا کہ ’میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دی میرا جی ہیک ہوگیا، میں کئی ماہ سے اکاؤنٹ ریکور کرنی کی کوشش کررہی ہوں‘۔
1 دن پہلے

سکول دوبارہ بند کرنے کی باتیں افواہ ہیں، وزیر تعلیم سندھ
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہیں، سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کر رہی ہے، خراب صورتحال ہونے پر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔نواب شاہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے
1 دن پہلے