ھفتہ 18 مئی 2024

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جلیل الزماں کو گرفتارکرلیا،بلاول بھٹو نے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
کراچی(دھرتی نیوز)نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے اور سابقہ ناظم مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا،بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔
2020-10-01

کس میں جرات جو مجھ سے استعفیٰ مانگے،وزیراعظم نے دوٹوک اعلان کردیا
اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوری وزیراعظم ہوں کس کی جرات ہے کہ مجھ سے استعفیٰ مانگے۔
2020-10-01

اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج سے نجکاری کا عمل متاثر نہیں ہو گا: میاں محمد سومرو
اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر نجکار ی میاں محمد سومرو نے کہاہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج سے نجکاری کا عمل متاثر نہیں ہو گا ، روزویلٹ ہو ٹل کی نجکاری کے حوالے سے معاملات جلد طے پا جائیں گے, جس کمپنی سے لون لیا گیا تھا،خطرہ ہے کہیں وہ ٹیک آور نہ کر لے ,لون کی ادائیگی کے لیے مطلوبہ رقم جلد جاری کر دی جائے گی ,دسمبر تک ایک ادارے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا, جون 2021تک 4 سے 5اداروں کی نجکاری کر دی جائے گی, حکومت اپنی موجودہ مدت پوری کرے گی اور 2023 کے انتخابات میں بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔
2020-10-01

عمران خان کووزیراعظم نہیں مانتی اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو یہ سب جعلی ہیں:مریم نواز
لاہور(دھرتی نیوز)نائب صدر ن لیگ مریم نوازنے کہا ہے کہ میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتی اور نہ ہی اس سیٹ اپ کوکیونکہ یہ سب جعلی ہیں، اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارنا چاہیے تھا۔
2020-10-01

افغان باشندوں کیلئے ویزا پالیسی تبدیل،پاکستان آنے کے خواہشمند افغانیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی
اسلام آباد(دھرتی نیوز)حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل کردی، افغانیوں کو اب پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا۔
2020-10-01

بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 15281 ہوگئی
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1254ٹیسٹ کیے گئے، 24 نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15281 ہوگئی ہے۔
2020-10-01

فواد چوہدری: نواز شریف کی تقریر کا مقصد اداروں کو بلیک میل کرنا ہے
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، جلد واپس لے آئیں گے، آپ پاکستان آنے کے بعد عدالت میں یہ تقریر کرنا۔
2020-10-01

ہمارے دور حکومت میں لوگ خوشحال تھے، نوازشریف کا خطاب
یہ بات انہوں نے لندن سے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں آپ سے بہت عرصے کے بعد آپ سے مخاطب ہورہا ہوں، گزشتہ ڈھائی سالوں میں ہم نے کیا کیا مشکل مرحلے نہیں دیکھے۔
2020-10-01

کراچی میں نوجوان نے لڑکی کو حاصل کرنے کیلئے اپنے سگے باپ کو ہی قتل کر دیا
کراچی(دھرتی نیوز) خون سفید ہونے کی ایک اورمثال سامنے آگئی جہاں بیٹے نے اپنی محبت کے حصول میں حائل رکاوٹ اپنے ہی باپ کو بے دردی سے قتل کردیا۔
2020-10-01