جمعہ 17 مئی 2024

آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
2020-07-24

وقار یونس کا عامر کے بارے میں بیان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ عامر وائٹ بال کرکٹ کا ہمیشہ سے حصہ رہے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل وہ ریٹائر ہوئے تھے جس پر ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا مگر ان کیلئے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔
2020-07-21

عامر کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ
فاسٹ بولر محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ کل لیا جائے گا،دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کیئے جائیں گے۔
2020-07-21

انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف
انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایسے میں اسپنر کاشف بھٹی کورونا ٹیسٹ کے خطرے سے بال بال بچ گئے۔پاکستان ٹیم کی روانگی سے قبل محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ نے چند دن شہ سر خیوں میں جگہ حاصل کی جبکہ انگلینڈ میں لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کے ایک سیمپل کا ایک ٹیسٹ منفی اور ایک مثبت آنے کے بعد انگلش بورڈ کو سبکی اٹھانا پڑی تھی تاہم کاشف بھٹی کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں سے باہر آگئے۔
2020-07-22

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2020 کی صورتحال
آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 ملتوی کردیا گیا ہے، اب آئندہ ایونٹس 2021 اور 2022 میں ہوں گے۔
2020-07-20

محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ
فاسٹ بولر محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنےکے فیصلے کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کر دی۔
2020-07-20

عابد علی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیان
پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر عابد علی تازہ دم ہیں اور انہیں کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہیں ہے ۔
2020-07-20

پاکستان کے 3 ایتھلیٹس کے سر پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس کے لیےگئے ڈوپ ٹیسٹ میں 3 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔
2020-07-21

کرکٹر خوشدل شاہ کا کریئر خطرے میں
دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ میں شامل بیٹسمین خوشدل شاہ ان فِٹ ہوگئے، خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔
2020-07-19

‏سعید اجمل ہائی پرفارمنس سینٹر سے مثبت نتائج کے لیے پر امید
سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ تبدیلیاں تو ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں لیکن نتائج سامنے نہیں آئے، اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسٹرکچر میں تبدیلی کی گئی ہے اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا گیا ہے، امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔  
2020-07-19