بدہ 01 مئی 2024

مطالبات کی منظوری تک ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند رکھنے کا اعلان

مطالبات کی منظوری تک ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند رکھنے کا اعلان

صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج سے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز سے آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

صدر آل پاکستان ورکرز یوٹیلٹی اسٹورز عارف شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے اسٹورز نہیں کھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں نماز تراویح محدود، صرف انتظامیہ کو مسجد میں تراویح کی اجازت

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی
عارف شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کریں۔

Facebook Comments