جمعہ 13 دسمبر 2024

گھریلو ملازمہ نے گھر سے نقدی اور کروڑوں روپے کے زیورات کا صفایا کردیا.

راولپنڈی (دھرتی نیوز) تھانہ ریس کورس کے علاقے میں گھریلو ملازماؤں نے گھر سے نقدی اور کروڑوں روپے کے زیورات کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس کے علاقے میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی نے ساتھی کی مدد سے کروڑوں روپے مالیت پر ہاتھ صاف کردیا۔ ملزمان گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ 80 ہزار نقدی لے اڑیں۔ چرائے گئے سونے کی مالیت دو کروڑ 52 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ بلال احمد نامی شہری کی مدعیت میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments