ھفتہ 27 اپریل 2024

جنگ آفس کے باہر احتجاجی کیمپ کے سامنے گولیاں پھینکنے کا مقدمہ ردج

جنگ آفس کے باہر احتجاجی کیمپ کے سامنے گولیاں پھینکنے کا مقدمہ ردج

راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر نامعلوم شخص کی جانب سے پستول کی گولیاں پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سینئر صحافی ناصر چشتی کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔

مقدمہ پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 13 ٹو اے کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ ویگو گاڑی میں سوار شخص نے کیمپ کے سامنے نعرے لگائے اور ہاتھ سے 30 بور کی گولیاں پھینکیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم شخص کے پستول کی گولیاں پھیکنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

پی ایف یو جے کی گولیاں پھینکے جانے کے واقعے کی مذمت

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ دن دیہاڑے اس طرح احتجاجی کیمپ پر گولیاں پھیکنا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ یہ ایک پیغام ہے کہ پُر امن احتجاج بند کیا جائے۔

اس میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس طرح کے اقدام سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گولیاں پھینک کر کیمپ کے شرکاء کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے باہر نامعلوم افراد پستول کی گولیاں پھینک کر فرار ہوگئے۔

Facebook Comments