جمعہ 26 اپریل 2024

طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم کو چھوڑ کر ایئر بس فرانس روانہ

طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم کو چھوڑ کر ایئر بس فرانس روانہ

طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے آنے والی 11 رکنی ٹیم کو کراچی چھوڑ کر ایئر بس اے 330 واپس فرانس روانہ ہو گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر بس کمپنی کی خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1889 کراچی سے پیرس چلی گئی۔

ایئر بس کمپنی کے 11 ٹیکنیکل ماہرین خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1889 کے ذریعے آج صبح کراچی پہنچے ہیں۔

کراچی میں فرانس کے قونصل خانے کے حکام اور سول ایوی ایشن افسران نے ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ٹیم کا استقبال کیا تھا جبکہ ٹیم کو کراچی ایئر پورٹ پر واقع نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گے، ایئربس ماہرین طیارہ حادثے کی پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئر بس کی ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان کراچی ایئر پورٹ کے رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے، ٹیم کے ارکان پاکستانی تحقیقاتی حکام کے ہمراہ جائے حادثہ کا بھی دورہ کریں گے۔

Facebook Comments