جمعہ 26 اپریل 2024

سام سنگ کے چیئرمین لی کن ہی 78 سال کی عمر میں چل بسے

سام سنگ کے چیئرمین لی کن ہی 78 سال کی عمر میں چل بسے

جنوبی کوریا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین لی کن ہی سیﺅل میں اتوار کے روز 78 سال کی عمر میں چل بسے۔ یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ لی نے سام سنگ کو مقامی کاروبار سے دنیا کے معروف جدت کار اور صنعتی طاقت میں تبدیل کر دیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ہم ان کے خاندان ،رشتہ داروں اور قریبی افراد کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں ۔ ان کی میراث ہمیشہ قائم رہے گی۔لی سام سنگ گروپ کے بانی لی بیونگ چھول کے بیٹے تھے جو 9 جنوری 1942 کو جنوبی کوریا کے صوبہ جنوبی گیونگ سانگ کی کاونٹی اویریﺅنگ میں پیدا ہوئے۔ 2014 میں لی کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد سے وہ ہسپتال میں داخل تھے۔

Facebook Comments