اتوار 05 مئی 2024

حکومت عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،عارف علوی

حکومت عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،عارف علوی

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اورگورنر عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی اقدامات دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کوساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،
صوبے کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں انشا اللہ 162 ارب روپے سے زائد کے منصوبے ہوں گے، کراچی میں پانی کا منصوبہ کےفور تاخیر کا شکار ہوا، سندھ حکومت جیسے ہی کے فور پر رپورٹ مرتب کرے گی کابینہ سے منظور کرائیں گے۔

Facebook Comments