پیر 06 مئی 2024

پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں، نوازشریف کی رپورٹس پر فیصلہ پنجاب حکومت کا میڈیکل بورڈ کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صحت، میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو موصول ہوگئیں۔

ڈاکٹر عدنان نے دوبارہ رپورٹس مانگنے پر اعتراض کرتے ہوئے مزید رپورٹس بھجوائیں۔ نوازشریف کی رپورٹس پر فیصلہ پنجاب حکومت کا میڈیکل بورڈ کرےگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف رائل برامپٹن اور ہییر فیلڈ اسپتال کے زیر علاج ہیں، نواز شریف کو دل کے امراض وخطرات لاحق ہیں، برطانوی ڈاکٹرز ان کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کا علاج کر رہے ہیں۔

نواز شریف سنگین نوعیت کے دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں، نوازشریف کے 24 گھنٹے کےطبی معائنے میں صحت کو خطرات کی نشاندہی کی گئی، نوزشریف کے دل کو خون کی فراہمی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئی۔

پنجاب حکومت نے رپورٹس غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید رپورٹس مانگی تھیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ میں صرف دل کا معاملہ اٹھایا گیا،گردوں، پیٹ سکین اور پلیٹ لیٹس کی موجودہ صورتحال سےآگاہ کیا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کو بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی،  نوازشریف کے لندن میں خون، نفرالوجی کے ٹیسٹ کے بعد علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق محکمہ صحت کو رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت سزا کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ کرے گی۔

Facebook Comments