اتوار 12 مئی 2024

کیا سعودی عرب میں کفالت کا نظام ختم ہوگیا؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا سعودی عرب میں کفالت کا نظام ختم ہوگیا؟ حقیقت سامنے آگئی

ریاض : سعودی حکام نے سوشل میڈیا پر کفالت کے نظام کی منسوخی سے متعلق خبروں کو من گھرٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کفالت کے نظام کی منسوخی سے متعلق نشاہدی سعودی عرب کی وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے واٹس ایپ پر اس قدر اس پوسٹ کو شیئر کیا کہ وزارت محنت کو اعلامیے کے ذریعے واضحات کرنی پڑی۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ وزارت محنت و سماجی فروغ نے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے، ریاست میں اقامی و لیبر قوانین میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ لیبر سے متعلق فیصلے وزارت محنت و سماجی فروغ اکیلے نہیں کرتی بلکہ دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ ملکر باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور غیر ملکی ملازمین غیر سرکاری ذرائع کی خبروں پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا فورمز پر یہ خبر وائرل ہورہی تھی کہ سعودی حکام نے کفالت کا نظام ختم کردیا ہے جبکہ فیملی فیس منسوخ اور ریاست میں جنم لینے والے بچوں کو شہریت دینے کا قانون بھی ختم کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments