اتوار 19 مئی 2024

سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

کراچی : سی این جی صارفین آج رات قطاروں میں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہو جائیں، آج رات سی این جی اسٹیشنز صرف8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج رات کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی این جی اسٹیشنزآج رات10بجےسےصبح6بجے تک کھلے رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے. جس سبب لائین پیک سخت متاثر ہے اور انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے منگل رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک 8 گھنٹے کیلے سندھ بھر میں تمام سی  این  جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جاے گی اور آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا  دیا تھا اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعددھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔

سینئر جی ایم ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے 3 سیشنز ہوئے، اسٹیک ہولڈرز کو سسٹم سے آگاہ کیا ہے، ایس ایس جی سی پہلی بار بدترین بحران میں ہے،  اگلے ہفتے سی این جی سیکٹر کے پرانے شیڈول کی بحالی پر بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  سی این جی سیکٹر ایس ایس جی سی کے ویکیو ایبل کسٹمرز ہیں، سپلائی بہتر ہوتے ہی سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بڑھا دی جائے گی،  سردی کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہے، ایس ایس جی بحران کے دوران ہر اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرے گی۔

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں آکر احتجاج ختم نہیں کررہے ہیں، ایس ایس جی سی کے ساتھ تعاون کے طور پر احتجاج ختم کیا ہے۔

Facebook Comments