ھفتہ 27 اپریل 2024

دیگر شہریوں کی طرح بلاول بھی قانون کے تابع ہیں: شہزاد اکبر

دیگر شہریوں کی طرح بلاول بھی قانون کے تابع ہیں: شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، بلاول کو تحقیقاتی ادارہ بلائے تو پیش ہونا ہوگا۔ ملک کے دیگر شہریوں کی طرح بلاول بھی قانون کے تابع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو نیب نے جے وی اوپل کیس میں بلایا گیا، نیب بلاول بھٹو کے خلاف کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جے وی اوپل کمپنی کے اکاؤنٹ سے سوا ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، بلاول بھٹو کو یہ سرٹیفکیٹ کہیں سے نہیں ملا کہ آپ ان ٹچ ایبل ہیں۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں بلاول کو تحقیقاتی ادارہ بلائے تو پیش ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سوا ارب روپے کی جائیداد بنائی گئیں جب آصف زرداری صدر تھے، مراد علی شاہ کا نام بھی ای سی ایل میں ہونا چاہیئے۔ وزیر اعلیٰ ہونے کی وجہ سے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا ککہ سنہ 2011 میں جب یہ دھندا چل رہا تھا اس وقت بلاول بھٹو بالغ ہوچکے تھے، زرداری گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دستاویز پر
بلاول بھٹو کے دستخط موجود ہیں، ملک کے دیگر شہریوں کی طرح آپ بھی قانون کے تابع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات 3 ادارے کر رہے ہیں، بی آرٹی پر کمیٹی بنی ہوئی تھی جو تحقیقات کر رہی ہے۔ نیب میں بھی بی آر ٹی پر انکوائری چل
رہی تھی۔

Facebook Comments