جمعہ 03 مئی 2024

پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملے گی یا نہیں ؟ اہم فیصلے آج متوقع

پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملے گی یا نہیں ؟ اہم فیصلے آج متوقع

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جائزہ مذاکرات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ، اہم فیصلے آج متوقع ہیں، مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملےگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارےاور پاکستان کے درمیان جائزہ مذاکرات کا آج آخری روزہے ، اہم معاشی فیصلے آج مذاکرات کے اختتام پرمتوقع ہیں۔

تین فروری سے جاری مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں، مالیاتی خسارہ اوردیگراہم معاملات زیربحث آئے، پاکستان نے ٹیکس وصولیوں کاہدف کم کرنے اور مزید نئے ٹیکس نہ لگانےکاکہا ہے جبکہ بتایا کہ نان ٹیکس ریونیو کو بڑھایا اور نجکاری کے عمل کو تیزکیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے ہیومن ڈیویلپمنٹ پر زور دینے کا کہا اور فنڈ کےساتھ پانچ اہم ایف ڈی جیزپربھی بات ہوئی جبکہ ہیومن ڈیویلپمنٹ کیلئے بجٹ میں گنجائش بنانےکامشورہ دیاگیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کومعیشت کھولنے اور فری ٹریڈ معاہدوں کی اہمیت پرزوردیا۔

اہم معاشی معاملات پرمذاکرات آج بھی جاری رہیں گے اور مذاکرات کےاختتام حکومت پاکستان اورآئی ایم ایف کی جانب سےاعلامیہ جاری کیاجائےگا،مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملےگی، قسط کاحجم 45 کروڑ ڈالر ہوگا۔

Facebook Comments