جمعہ 03 مئی 2024

جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق

جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق

جعفرآباد: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال شہداد کوٹ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2018 میں صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجر خان میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کےضلع نارووال سے تھا۔

Facebook Comments