نورا فتیحی کورونا کا شکار ہو گئیں
ممبئی (دھرتی نیوز)بالی ووڈ کی معروف رقاصہ نورا فتیحی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نورا فتیحی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلی گئیں ہیں ، اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے ترجمان نے کہاہے کہ نورا 28 دسمبر کو کورونا کا شکار ہوئیں ۔اداکارہ نورا فتیحی نے بھی انسٹا سٹوری میں اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا کی وجہ سے بستر پر پڑی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی کیونکہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے اور ہر ایک کو مختلف انداز میں متاثر کرسکتاہے۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments