منگل 30 اپریل 2024

ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب

جیکب آباد (دھرتی نیوز) ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار ہندو لڑکی نے محنت کے ذریعے اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ کر ملک بھر کی خواتین کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا مال نامی لڑکی سی سی ای امتحان پاس کر سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندو لڑکی پولیس کے شعبہ میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ منیشا مال کو تمام تر مشکلات کے باوجود ایسی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یقینی طور پر منیشا ملک کی تمام خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

Facebook Comments