اتوار 19 مئی 2024

بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 15281 ہوگئی
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1254ٹیسٹ کیے گئے، 24 نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15281 ہوگئی ہے۔
2020-10-01

کراچی کے کچھ مخصوص مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
حکم نامے کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قراردی گئی ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
2020-10-01

اسٹینلے جانسن برطانوی وزیراعظم کے والد نے ماسک نہ پہننے پر معافی مانگ لی
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے فیس ماسک پہنے بغیر شاپنگ کرنے پر معذرت کرلی۔ برطانوی وزیراعظم کے والد کو ایک ایسے وقت میں ماسک کے بغیر دیکھا گیا جب گزشتہ ہفتے میں ملک میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بڑھا کر 200 پاؤنڈز کردیا گیا۔
2020-10-01

کووڈ19 ویکسین کے ٹرائل کیلئے عوام سے رضاکارانہ طور پر سامنے آنے کی اپیل
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایڈ 5-این سی او وی کے لیے ٹرائل کا آغاز کیا تھا جسے کینسن بائولوجکس اور ایک چینی فوجی حمایت یافتہ تحقیقاتی یونٹ کے تعاون سے تیار کردہ امیدوار ویکسین ہے اور یہ پاکستان میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ویکسین کا ٹرائل ہے۔
2020-10-02

ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
میرپور خاص کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کراچی کے نجی اسپتال میں کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
2020-10-01

کرونا وائرس مزید 5 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 12 ہزار 806 شہری متاثر
دھرتی نیوزملک بھر میں اب تک 35 لاکھ 48 ہزار 476 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 239 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
2020-10-01

بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے …

2020-09-30

کرونا وائرس کی وجہ سے ڈزنی کا 28 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
ڈزنی کمپنی کے امریکا، ایشیا اور یورپ میں مجموعی طور پر 11 پارک ہیں جن میں سے امریکا اور یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود پارک کو فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ملازمتوں میں کمی کا کٹوتی کا اثر ڈزنی کے پارکس ، تجربات اور پرڈوکٹس یونٹ پر پڑے گا۔
2020-09-30

عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کے متعلق کیا بڑا اعلان کیا؟
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سستی اور فوری نتائج دینے والی کرونا ٹیسٹنگ کٹس ان ممالک کو فراہم کی جائیں گی جو غریب اور متوسط ہیں، صرف 5 ڈالر (829 روپے) کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر کرونا کی تشخیص کرے گا۔
2020-09-30

ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے لڑکی کا گلا دبا دیا، لندن
برطانوی دارالحکومت میں لندن پولیس کے ایک اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا اتنی زور سے دبایا کہ اسے سانس لینے میں مشکل ہوگئی، سوشل میڈیا پر پولیس کے اس رویے پر سخت تنقید کی جارہی ہے
2020-09-30