اتوار 19 مئی 2024

سعودی عرب میں کرونا کی تازہ صورت حال جانیے
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 421 نئے کیسز رپوٹ ہوئے جس کے بعد مملکت میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 132 ہوگئی۔
2020-10-09

سعودی عرب نے ڈرائیوروں کو ایک اور خوشخبری سنادی
سعودی حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے منسلک ڈرائیوروں کیلئے خاص سہولت متعارف کرائی ہے جس تحت انہیں ایک بڑی رقم ماہانہ سبسڈی کے ذریعے دی جائے گی
2020-10-09

تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شاہی فرمان جاری، سعودی حکومت
سعودی حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آن لائن تعلیم کا سلسہ جاری رہے گا۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلا تعلیمی سمسٹر آخر تک آن لائن ہوگا اور اس فیصلے کا شاہی فرمان بھی جاری ہوگیا ہے۔
2020-10-10

پیٹرول میں ملاوٹ کرنے والے کو مثالی سزا دی گئی، سعودی عرب
سعودی عرب میں پیٹرول میں ملاوٹ کرنے والے ایک غیر ملکی شہری کو مثالی سزا دی گئی۔ وزارت تجارت نے ملاوٹی پیٹرول فروخت کرنے پر ایک بنگلا دیشی کارکن کے خلاف کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا، عدالت نے مجرم کو جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
2020-10-09

سعودی انجینیئر کا ایسا کارنامہ، دیکھنے والے حیران رہ گئے
سعودی عرب میں ایک انجینیئر نے عمارت کا منفرد ڈیزائن بنا کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، ان کا مقصد عمارتوں کو سعودی ثقافت کی آئینہ دار بنانا ہے۔
2020-10-09

اب تک 24 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے آغاز سے اب تک 24 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی تاہم عمرہ کرنے والوں میں سے کسی ایک میں کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
2020-10-08

کروناویکسین سعودی عرب میں کب دستیاب ہوگی؟ جانیے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی رپورٹ
سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کروناویکسین کی عالمی منظوری کے بعد ہی مملکت میں ویکسین لائی جائے گی اس سے قبل ممکن نہیں ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ عالمی منطوری ملتے ہی کرونا ویکسین سعودی عرب میں مہیا ہوگی، ویکسین کے کامیاب تجربات کا ہونا بھی ضروری ہے۔
2020-10-09

سعودی عرب روزگارکی فراہمی سے متعلق اہم اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے
سعودی عرب نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم اقدامات کرنے غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں اراکین مجلس شوریٰ نے نجی اداروں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے مملکت کے نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے اور کلیدی عہدے سعودیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر بحث کی ہے۔
2020-10-08

سعودی عرب کے صحرا میں لاپتہ ہونے والا شہری 4 روز بعد صحیح سلامت مل گیا
شہری کی گاڑی ریت میں دھنس گئی تھی اور اس نے بیٹے کو فون کر کے اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔ بیٹے نے دستیاب معلومات پولیس کو فراہم کیں اور بتایا کہ جمعہ کے روز آخری بار ان کا والد سے رابطہ ہوا جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
2020-10-07

سعودی عرب کے ریجن جازان میں مویشیوں میں پراسراربیماری پھیل گئی
سعودی عرب کے ریجن جازان میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق جازان ریجن کی ابوعریش کمشنری کے مزارعین کا کہنا ہے کہ علاقے میں مویشی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ لاغر ہوجاتے ہیں۔
2020-10-07