اتوار 19 مئی 2024

کروناویکسین سعودی عرب میں کب دستیاب ہوگی؟ جانیے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی رپورٹ

کروناویکسین سعودی عرب میں کب دستیاب ہوگی؟ جانیے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی رپورٹ

ریاض(دھرتی نیوز) سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کروناویکسین کی عالمی منظوری کے بعد ہی مملکت میں ویکسین لائی جائے گی اس سے قبل ممکن نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ عالمی منطوری ملتے ہی کرونا ویکسین سعودی عرب میں مہیا ہوگی، ویکسین کے کامیاب تجربات کا ہونا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنائی جائیں تو کروناوائرس دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، حالیہ دنوں سعودی عرب میں مہلک وائرس کے کیسز کم ہوئے ہیں، اور ماضی کے مقابلے میں مثبت پہلو سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہلی فرصت میں کرونا ویکسین فراہم کرنے کے لیے مستعد ہے۔

وزیر نے کہا جب تک ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ نہ ہو ہم مملکت میں اس کا استعمال نہیں کرسکتے، سعودی قیادت مختلف ملکوں میں ویکسین کی تیاری کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں، احتیاطی تدابیر کی پابندی ہی کرونا کی وبا کے پلٹ کر وار کرنے کے سنگین نتائج سے بچانے کی واحد ضمانت ہے۔

Facebook Comments