جمعہ 03 مئی 2024

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے فریکچر ہو گیا تھا جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے لیکن اب دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جو کہ اب دم توڑ گیاہے ۔بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائیں گے جس کے باعث محمدرضوان ہی قیادت کریں گے ۔
16 گھنٹے پہلے

کرائسٹ چرچ:بارش سےقومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثر

کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثرہوا ہے۔ دوجنوری بروز ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں دوسرےٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے …

1 دن پہلے

قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نے عہدے کا چار ج سنبھال لیا
لاہور(دھرتی نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے چیف سلیکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، محمد وسیم کی پہلی ذمہ داری جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانے والی سیریز کیلئےٹیم کا انتخاب ہوگا۔
1 دن پہلے

پی سی بی نے ایوارڈ2020 کا اعلان کر دیا
امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ آصف یعقوب کو دیا گیا ہے۔ کارپوریٹ اچیومنٹ ایوارڈ پی ایس ایل سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد کو دیا گیا۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ روحیل نذیر کے نام رہا، اس کیٹگری میں محمد حریرا، مبصر خان، قاسم اکرم اور روحیل نذیر شامل تھے۔
2 دن پہلے

پاکستانی ٹیم سال نو پر قوم کو کامیابی کا تحفہ دینے کیلیے پرعزم
پاکستانی ٹیم سال نو کے موقع پر قوم کو کامیابی کا پہلا تحفہ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے تین جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کرائسٹ چرچ میں ڈٹ کر پریکٹس کی۔
2 دن پہلے

قومی ٹیم کا ارطغرل غازی کون ہے؟اظہر علی نے بتادیا
ویلنگٹن(دھرتی نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی فواد عالم کو مشکلات کے باوجود سنچری کرنے پر ارطغرل غازی قرار دے دیا۔
1 دن پہلے

’دعاگو ہوں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں‘
لاہور (دھرتی نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میں دعاگو ہوں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں
1 دن پہلے

آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
لاہور (دھرتی نیوز) عالمی وباءکورونا وائرس کے سبب آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔
1 دن پہلے

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 17 رکنی ویمن کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 17 رکنی ویمن کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔
2 دن پہلے

قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر! بابراعظم نے پریکٹس شروع کردی
پاکستان کرکٹ اسکواڈ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
2 دن پہلے