جمعہ 26 اپریل 2024

یوٹیوب بلاگر وقار ذکاء نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 5000 ڈالرز کا انعام دیدیا

لاہور (دھرتی نیوز ) پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے والے وقار ذکاء نے پاکستانی ہیرو کے خاندان کو ان کی غیرموجودگی میں ایک لاکھ روپے بھجوائے تھے۔ پاکستانی اولمپیئن اور جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بالآخر اپنے سپورٹر کا نام ظاہر کردیا ہے جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے سے پہلے ان کی مدد کی تھی اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف اور بڑھاوا دینے والے وقار ذکاء ہیں۔

ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس 2021ء میں تمغے کے لیے قوم کی آخری امید بن کر ابھرا تھا جب وہ جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل میں پہنچے تھے۔ بدقسمتی سے وہ تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ٹوکیو اولمپکس میں تربیت یافتہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہترین لگن کے ساتھ کھیل پیش کرکے ارشد ندیم نے قوم کے دل جیت لیے۔

جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم جب جاپان سے پاکستان پہنچے تو یوٹیوبر اور پروگرام اینکر وفار ذکاء ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈیجیٹل کرنسی کے روح رواں وقار ذکاء نے انہیں 5 ہزار ڈالرز تحفے میں پیش کیے ہیں۔

ارشد ندیم نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’وقار ذکاء نے اس وقت بھی ان کی مدد کی تھی جب میں ابھی اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا‘‘۔ واضح رہے کہ وقار ذکاء نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے خاندان کو ایک لاکھ روپے بھجوائے تھے جب وہ ٹوکیو میں تھے۔

 

اس سے قبل قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ارشد ندیم کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ کھیلوں کے عالمی میلے کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل میں 84.62 میٹر لمبی تھرو پھینک کر 5ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں، ارشد ندیم کے اہل خانہ اور کھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیرو کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

اس موقع پر ارشد ندیم اپنی والدہ سے ملتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے قدموں میں گر پڑے جنہوں نے ان کی حوصلہ افرائی کرتے ہوئے کہ تم ہیرو ہو ،اپنا سر فخر سے بلند رکھو۔

Facebook Comments