جمعہ 10 مئی 2024

لاک ڈاؤن کے دوران بلیاں ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں، جانوروں کے ماہرین نے حیران کن وجہ بھی بتادی

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث لگنے والے طویل لاک ڈاﺅن کے دوران میاں بیوی کے مسلسل ایک ساتھ رہنے پر طلاق کی شرح میں تو اضافہ دیکھنے میں آیا ہی تھا، انسانوں کے مسلسل جانوروں کے ساتھ رہنے پر ان جانوروں کی ذہنی صحت کا کیا حال ہوا؟ اب اس حوالے سے جانوروں کے ماہرین نے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانیہ میں جانوروں کے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران مالکان کے مسلسل اپنی پالتو بلیوں کے پاس رہنے کی وجہ سے بلیاں ذہنی تناﺅ کا شکار ہو چکی ہیں۔

 ماہر ڈاکٹر ڈیبی جیمز کا کہنا تھا کہ ”لاک ڈاﺅن شروع ہونے کے بعد سے بلیوں کے ذہنی تناﺅ کا شکار ہونے کی شرح میں حیران کن حد تک تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بظاہر وجہ ان کے مالکان کا مہینوں تک مسلسل ان کے ساتھ رہنا ہے۔ لاک ڈاﺅن کے دوران اور لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد نر بلیوں میں مثانے کے بلاک ہونے اور نر اور مادہ بلیوں میں سسٹائٹس (cystitis)نامی بیماری کی شرح ہو چکی ہے جس کی عام وجہ ذہنی تناﺅ ہوتی ہے۔مثانے کا بلاک ہونا جان لیوا بھی ہو سکتا ہے چنانچہ مالکان کولاک ڈاﺅن کے بعد کی صورتحال میں اپنی بلیوں کا اس حوالے سے خاص دھیان رکھنا چاہیے۔“

Facebook Comments