بدہ 18 ستمبر 2024

گرین لائن بس آگ بجھانے سمیت مزیدکون سی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، حیران کن انکشاف

کراچی ( دھرتی نیوز )35 ارب کی لاگت سے تیار ہونے والے منصوبہ کا پہلا فیز 17 کلو میٹر طویل ہے ، اس میں 22 سٹیشن ہیں ، گرین لائن کا کرایہ 15 روپے سے شروع ہو کر 55 روپے تک ہوگا۔مسافر موبائل ایپلی کیشنز ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے بھی ٹکٹ خرید سکیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گرین لائن منصوبےکی بسیں لاہور ، اسلام آباد اور پشاور کی بسوں کی نسبت زیادہ جدید ہیں جو یورو تھری معیار کی ہائبرڈ ہیں ۔ ان بسوں میں ڈیزل کے ساتھ آٹومیٹک چارج ہونے والی بیٹریاں استعمال کی گئی ہیں جس کے باعث یہ ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ سے پاک ہوں گی ۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ان بسوں میں ایک خاص سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خود ہی آگ کو بجھا دے گا۔

یہ بسیں 18 میٹر لمبی جبکہ 40 نشستوں کی حامل ہیں جن میں 150 تک مسافر سفر کر سکیں گے ، بسوں میں خود کار ریمپ بھی نصب ہیں ، معذور افراد کیلئے خصوصی جگہ کیساتھ دو وہیل چیئرز کی جگہ بھی مختص ہے ۔

Facebook Comments