منگل 30 اپریل 2024

2 ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟جانئے


اسلام آباد(دھرتی نیوز)گذشتہ دوماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر115ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نومبرسے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں آٹھ روپے94پیسے اضافے سے صارفین کو115ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔دو ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سات روپے26پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔نومبر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 68پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر تقریبا 30ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ دسمبر میں اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی چارروپے 74پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا 60ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نومبر اور دسمبر میں صارفین پر تقریبا 25 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Facebook Comments