جمعہ 13 دسمبر 2024

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا وائرس کی شکار

ممبئی (دھرتی نیوز )بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی دوست امریتا اروڑا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے خود آئسولیٹ کر لیا ہے۔حال ہی میں کرینہ کپور نے 9 دسمبر کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ پارٹی کی تھی، اس پارٹی میں ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا بھی ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔انیل کپور کی بیٹی ریا کپور کے گھر پر کرسمس سے اس پہلے پارٹی میں ارجن کپور، مسابا گپتا بھی موجود تھیں۔بھارتی محکمہ صحت کے حکام نے کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور امریتا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی گئی تھیں۔

Facebook Comments