جمعرات 09 مئی 2024

خوشخبری: سردی کی چھٹیاں…….

اسلام آباد(دھرتی نیوز )ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری تعلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان سردیوں کی چھٹیوں پر باہمی صلاح و مشورہ کیا گیا۔ اجلاس میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیاہے۔ سردیوں کی چھٹیوں کی منظوری این سی او سی کے بدھ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ سندھ کے سوا باقی صوبے 25 دسمبرسے 5 جنوری تک چھٹیوں پر رضا مند ہیں تاہم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ صوبائی سٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔

Facebook Comments