ھفتہ 18 مئی 2024

ہم جماعت طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

خاتون ساتھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے 2 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تین روز قبل لڑکی کے بھائی نے شکایت درج کروائی تھی کہ ایک ماہ قبل لڑکی کو اس کی کلاس کے دو لڑکوں نے یونیورسٹی کے قریب پُل سے اغوا کرلیا تھا۔

شکایت گزار کے مطابق ملزمان لڑکی کو نامعلوم جگہ کر لے گئے اور اسکا ریپ کیا، ملزمان نے اس کے کپڑے پھاڑ کر اسکی تصاویر بھی بنائیں۔

لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو ایک ماہ سے مسلسل بلیک میل کر رہے ہیں کہ ان سے ملاقات کرے ورنہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں گے، لڑکی اب بھی خاموش تھی تاہم اس کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے۔

واقع کامقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 376،365، (2)509، 511،506 اور 34 کے تحت مسلم ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

اقبال ٹاؤن ایس پی تنویر رضا نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ واقع پنجاب یونیورسٹی کے باہر پیش آیا، مبینہ متاثرہ لڑکی اور دونوں ملزمان یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Facebook Comments