جمعرات 09 مئی 2024

رینجرز اور پولیس نے واٹس ایپ کال ٹریس کرکے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتارلے

کراچی (دھرتی نیوز)کراچی میں پولیس اور ینجرز نے پہلی مرتبہ واٹس ایپ کال ٹریس کرتے ہوئے اغوائے برائے تاوان کی بڑی واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کیئے جانے والے آٹھ رکنی گینگ میں 5 سرکاری ملازم بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے گلشن معمار سے سنار کے بیٹے کو اغوا کیا اور واٹس ایپ کال کرتے ہوئے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا، 35 لاکھ میں ڈيل ڈن ہوئی، ملزمان نے رقم وصولی کے بعد چھ گھنٹوں میں مغوی کو چھوڑ دیا۔

ونگ کمانڈر رینجرز کرنل سکندر نے پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ تاوان کے طور پر وصول کی گئی رقم میں سے 19 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں دو کسٹمز کانسٹیبل، ایک زیر تربیت پولیس اہلکار، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک عدالتی ملازم شامل ہے، ملزمان سے 7 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Facebook Comments