ھفتہ 18 مئی 2024

’ہم کب شادی کررہے ہیں؟رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ سے سوال؟

ممبئی (دھرتی نیوز) کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کے بعد اداکار رنبیر کپور نے اپنی مبینہ محبوبہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے پوچھ لیا کہ ہم کب شادی کررہے ہیں لیکن اداکارہ کے جواب سے قبل ہی فلمساز نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ’ آج کے دن ایک ہی تاریخ کا انکشاف کافی ہے، وہ فلم ’براہمسترا‘ کی تاریخ کی بات کررہے تھے جو آئندہ سال ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں اپنی نئی آنیوالی فلم کے متحرک پوسٹر کی تقریب رونمائی کے دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی موجود تھے ، اس دوران رنبیر نے عالیہ بھٹ کو چھیڑا اور طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ ’آپ کا لفظ ’آر‘ کے ساتھ کیا تعلق ہے“ ۔ یہ وہ سوال جو لوگ پہلے بھی آپ سے پوچھتے رہے ہیں، لوگ آپ سے لفظ آر کے بارے کیوں پوچھتے رہتے ہیں، عالیہ بھٹ شرمائیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔

ہجوم کے نعروں کی گونج میں اداکارہ نے پھر کچھ یوں گویا ہوئیں” سچ یہ ہے کہ ’R‘ میری زندگی کا سب سے بڑا۔۔۔ ڈرامائی انداز میں خاموشی اختیار کی اور پھر بولی کہ نمبر 8ہے ، وہ فٹ بال جرسی پر موجود اور اپنے پسندیدہ نمبر کے بارے بات کررہی تھیں

Facebook Comments