بدہ 15 مئی 2024

فیصل آباد : لاپتہ لڑکی کی لاش تالاب سےبرآمد

فیصل آباد(دھرتی نیوز) فیصل آباد میں تالاب سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے اعظم آباد سے چند روز قبل لڑکی لاپتہ ہوئی تھی، جس کی لاش اچکیرہ میں تالاب سے مل گئی۔پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان کےمطابق لڑکی کو خورشید ، اسحاق اور ساتھیوں نے ملازمت دلانے کے بہانے بلایا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش تالاب میں پھینک دی۔واقعے کے بعد سے ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments