پیر 29 اپریل 2024

کراچی دھماکے سےبینک تباہ

کراچی (دھرتی نیوز) شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی نجی بینک کی برانچ نئی جگہ منتقل ہونے والی تھی۔جیو نیوز کے مطابق شیر شاہ ہی میں واقع جناح روڈ پر نجی بینک کی نئی برانچ تیار کرلی گئی ہے، اسی نئی برانچ میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ نیٹ ورک کا کام مکمل ہوتے ہی برانچ کو آئندہ دنوں میں شفٹ کیا جانا تھا۔

دوسری جانب نالے پر قائم کوئی تعمیرات قانونی نہیں ہو سکتیں، جہاں بینک قائم تھا وہاں سے نالہ بھی گزر رہا ہے۔ یہ مقام حب ریور روڈ نالے اور شیر شاہ نالے کا زیرو پوائنٹ ہے، جس مقام پر دھماکا ہوا وہاں نالہ 5 سے 6 فٹ چوڑا ہے، نالے پر تعمیرات کب ہوئیں؟ یہ بہت پرانی ہیں جن کی تفصیلات موجود نہیں۔

واضح رہے کہ شیرشاہ میں زیرِ زمین میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔دھماکے سے نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جاں بحق ہونے والے 12 میں سے 8 افراد کی شناخت بھی ہو چکی ہے۔

Facebook Comments