منگل 07 مئی 2024

پشاورسے رشکئی تک ایم ون موٹر وے کھول دی گئی

پشاور( دھرتی نیوز ) دھند میں کمی کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹر وے ایم ون کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، شہری دھند میں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری دھند میں مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لےسکتے ہیں۔

Facebook Comments