بدہ 01 مئی 2024

سیریل کلر کی زندگی پر مبنی فلم میں یاسر حسین کےساتھ عائشہ عمر کاسٹ

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستانی فلم ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے اپنی نئی آنے والی فلم “جاوید اقبال” کےمرکزی کردار کے لیے یاسر حسین اور عائشہ عمر کو اس لیے منتخب کیا کیوں کہ وہ گنتی کے ان چند لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے یاسر حسین کو سٹیج پرپرفام کرتے ہوئے دیکھا ہے, عائشہ عمر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ عائشہ عمرکو بلبلے کے حوالے سے جانتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں وجاہت نے بتایا کہ لوگوں نے یاسر حسین کو ٹی وی سکرین پر مختلف کرداروں میں دیکھا ہے لیکن جو کردار ادا کرتے ہوئے میں نے دیکھا ہے وہ بہت کم لوگ جانتے ہیں، میں جانتا تھا کہ یہ کردار صرف یاسر ہی کر سکتا ہے کیونکہ یہ کام صرف و ہی اداکار کر سکتا ہے جوایک مہینے میں 28 دن کام نہ کرتا ہو اور مختلف کرداروں میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

انہوں نے عائشہ عمر کے بارے میں بتایاکہ ڈرامہ بلبلے میں اداکارہ سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتی ہیں جب لوگ انھیں ایک مختلف سنجیدہ کردار میں دیکھیں گے تو سب کے لیے ایک نیا روپ ہو گا، اگر ہم اپنے دیکھنے والوں کو چونکانا چاہتے ہیں توعائشہ عمر بہترین اداکارہ ہیں کیوںکہ جب لوگ انھیں روتا ہوا دیکھیں گے اور ان ماﺅں کی آواز بنتے ہوئے سنیں گے جن کے بچے قتل ہوئے تو یہ کردار بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مائل کرے گا ، اگرجاوید اقبال کی بات کی جائے تو سب جانتے ہیں کہ وہ ایک سیریل کلر تھا جس نے ماضی میں سو سے زائد بچوں کا قتل کیا تھا اور پھر خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا ۔

Facebook Comments