بدہ 01 مئی 2024

ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے کے ساتھ دلکش تصویر وائرل

لاہور(دھرتی نیوز ) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اور بیٹے اذہان کے ساتھ نہایت دلکش تصویر شیئر کر دی ہےجو کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے فیس بک پر اپنی اور بیٹے کی کوریڈور میں کھڑے ہوئے تصویر شیئرکی جس میں ٹینس سٹارنے کریم رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ اذہان نے خوبصورت ٹی شرٹ اور شاٹس زیب تن کیئے ہوئے ہیں ۔ اس تصویر میں ثانیہ مرزا نہایت شفقت اور محبت بھری نظروں سے اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے پیغام بھی درج کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ’’اذہان تم کتنی جلدی کتنے بڑے ہو گئے ‘‘۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ثانی مرزا اکثر اوقات اپنی مصروفیات سےمتعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور ان کے چاہنے والے مسلسل انہیں سراہتے رہتے ہیں ۔

Facebook Comments