جمعہ 26 اپریل 2024

کراچی : نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ

کراچی (دھرتی نیوز)محمود آباد میں نالے میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں دھماکا ہوا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل یونٹ اور دیگر ٹیموں کو طلب کرکے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے باعث موٹر سائیکل کی ایک دکان تباہ ہوگئی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ چند رو ز قبل بھی کراچی میں گندے نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث 10 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

Facebook Comments