جمعہ 13 دسمبر 2024

لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ملزمان سے برآمد موبائل فون،لیپ ٹاپ سمیت دیگر ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسن کےمطابق ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم ہدایت اللہ اور اس کے بھائی سےبرآمدموبائل فون،لیپ ٹاپ سمیت دیگر ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوائی گئی تھیں جو کہ موصول ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائسز سے ملنے والے مواد میں بچوں کی ویڈیوز بھی ملی ہیں، ملزمان کےخلاف ایف آئی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کےتحت کارروائی کررہی ہے۔

Facebook Comments