پیر 29 اپریل 2024

سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ چھڑپ

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ چھڑپ میں 4 فوجی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے ایٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کے رہائشی سپاہی ذکا اللہ، کوہاٹ کے رہائشی سپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے رہائشی سپاہی شیراز شامل ہیں۔

Facebook Comments