گوجرانوالہ : چار افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ
گوجرانوالہ(دھرتی نیوز ) کار سوار چار ملزمان نے حافظ آباد روڈ مان سٹاپ پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ میں درندگی کا واقعہ پیش آیا جہاں 4 ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور متاثرہ خاتون کو ایک مکان میں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ وہ گھر جانے کے لئے حافظ آباد روڈ مان سٹاپ پر کھڑی تھی، کہ کار پر سوار 4 سفاک ملزمان نے گاڑی روکی اور اسے زبردستی کار میں بٹھا لیا، ملزمان اسے نامعلوم مقام پر ایک مکان میں لے گئے اور خاتون کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا، اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون سے گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ لدھے والہ وڑائچ میں درج کر لیا گیا ہے، اور خاتون کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
Facebook Comments