جمعرات 02 مئی 2024

کویت میں پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن اور اسلامک ایجوکیشن یوتھ ونگ کمیٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کا انعقاد

کویت میں پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن اور اسلامک ایجوکیشن یوتھ ونگ کمیٹی  کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کا انعقاد

کویت میں پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن اور اسلامک ایجوکیشن یوتھ ونگ کمیٹی  کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کا انعقاد

کویت سٹی (شریف حدیثوی نمائندہ دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) 

کویت بلڈ بنک کی درخواست پر پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن اور اسلامک ایجوکیشن (یوتھ ونگ) کمیٹی کے زیر اہتمام  ہنگامی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کیا گیا۔ کیمپ  میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 حالیہ کرونا وباء کی وجہ سے کویت میں خون کی کمی کی بدولت کویت کے مرکزی بلڈ بنک کی درخواست پر پاک ڈونرز اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کے انعقاد کیا گیا۔  اسکے ساتھ ساتھ بلڈ ڈونیشن کے انعقاد کا مقصد ان تمام افراد کو بھی خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے آزادی کے حصول میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

کیمپ کا انعقاد العدان ہسپتال کے وسیع و عریض بلڈ بنک میں کیا گیا جس جو بلا تعطل دوپہر 1 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہا۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بھرپور شرکت کی۔ جس کی بدولت 6 گھنٹوں کے قلیل عرصے میں 251 افراد نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس دوران وزارت صحت کی جانب سے کرونا وباء کے پیش نظر تمام ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن ،  اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اور بلڈ بنک کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر کویت میں  اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

قارئین کو بتاتے چلیں کہ پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا۔ جو کہ کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی عطیہ خون کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی تنظیم ہے۔ تنظیم کا مقصد عطیہ خون کے حوالے سے کمیونٹی کے افراد میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی بلڈ ڈورنرز ایسوسی ایشن  نے قیام سے لیکر تاحال ایک درجن سے زائد ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔  جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے خون کے عطیات دیے۔

سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے تنظیم کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور ڈونرز سےملاقات کی۔ انہوں نے کرونا وباء کی وجہ سے اپنائی گئی تمام حفاظتی تدابیر کو بے حد سراہا اور منتظمین کی تعریف کی۔ 

کیمپ پہنچنے پر سفیر پاکستان کا تنظیم کے کوفاونڈر احسان الحق، سینیئر ایڈوائزرعرفان سعید، پاک ڈونرز کویت چیپٹر کے ہیڈ نعمان اسلم گھمن، خواتین ونگ کی ہیڈ مسز شائستہ زاہد اور دیگر معززین نے استقبال کیا۔

کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت اور ایڈوائرز آصف خان نے سفیر پاکستان کو بتا یا کہ کویت میں پاکستانی کمیونٹی نےعطیہ خون کے حوالے سے  اپنی نوعیت کی تاریخ رقم کی ہے اور پاکستانی کمیونٹی ہمہ وقت عطیہ خون کے لیے تیار رہتے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے معزز شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا اور تنظیم کی کارکردگی کو سراہا، جن میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے قائم مقام صدر محمد کمال، ڈاکٹر شجاع الدین، پیر امجد حسین، عرفان نون، اسامہ شاہد، ماجد علی چوہدری، محمد انعام، ارشد نعیم چوہدری، جاوید شاہ، رانا اعجاز، زبیر شرفی، عرفان ناگرہ، ڈاکٹر بینا، ڈاکٹرفرح و دیگر شامل تھے۔

تقریب میں یوم آزادی کے مناسبت سے جشن آزادی کے کیک بھی کاٹا گیا۔ سفیر پاکستان نے پاک ڈونرز اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب بلڈ ڈونیشن کے انعقاد پر مبارک باد دی جس سے پاکستانی کمیٹی کا مثبت پہلو اجاگر ہوا ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے کوفاونڈر احسان الحق نے سفیر پاکستان کے سوئینیرپیش کیا۔

تنظیم کے چیئرمین محمد عارف بٹ نے ٹیم کو خصوصی طور پر کامیاب بلڈ ڈونیشن کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ تنظیم کے ارکان میں عدنان جاوید (ایونٹ انچارج)، ساجد ندیم، شہباز احمدچغتائی، اسامہ امتیاز، الطاف حسین، حسن عابد، ملک مزمل، محمد اسد، سید شہریار، نوید اکبر، اسامہ جاوید، سید وقاص، شیخ حماد، محمد حسن چوہدری، عابد نعیم، خلیل چوہدری، محمد آکاش، ابرار شاہ، عبدالرحمن شہباز، عبدالصمد شہباز، یوسف شہباز، محمد افضل، عرفان امین، نثار بٹ، محمد اکبر، نعمان سعید، شہباز صابر، عمر حیات، محمد راحیل، رفاقت علی، زاہد اقبال، زاہد خادم اور محمد خالد شامل تھے جنہوں نے شب و روز کی انتھک محنت اور لگن سے کیمپ کو کامیاب بنایا۔

اس موقع پر منتظمین کی جانب سے اعادہ کیا گیا کہ پاک ڈونرز مستقبل میں بھی انشاءاللہ محنت و لگن اور انسانیت کی خدمت کے جذبے اور عطیہ خون کی آگاہی کی مناسبت سے کمیونٹی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Facebook Comments