ھفتہ 18 مئی 2024

وہ کون پاکستانی تھا جس کے لیے ڈین جونز نے فنڈ جمع کیا ؟ دلچسپ وجہ جانے

وہ کون پاکستانی تھا جس کے لیے ڈین جونز نے فنڈ جمع کیا ؟ دلچسپ وجہ جانے

لاہور (دھرتی نیوز) مشہور آسٹریلین کرکٹر ڈین جونزنے کیسے ایک پاکستانی کی مدد کی، جان کر آپ بھی آبدیدہ رہ جائیں گے۔

 دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے کرکٹ آسٹریلیا کے لیجنڈ بیٹسمین ڈین جونز کا ایک پیغام سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کینسر سے نبرد آزما قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کیلئے امداد کی درخواست کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈین جونز کے انتقال کے بعد دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں اور تعزیتی پیغامات جاری کرنے کیساتھ ساتھ ان کے چند ایسے کارناموں کا تذکرہ بھی کر رہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ڈین جونز کرکٹ میں اعلیٰ کارکردگی کے علاوہ انسانیت کیلئے درد دل رکھنے والے انسان بھی تھے۔

وشل میڈیا صارف ریحان کی جانب سے شیئر کئے گئے پیغام کے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈین جونز ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے آصف کی مالی مدد کیلئے امداد کی درخواست کررہے ہیں۔ ڈین جونز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”میں سوچ رہا ہوں کہ ہمیں آصف اور اس کے اہل خانہ کی مالی مدد کیلئے کچھ رقم اکھٹی کرنی چاہئے، تاکہ اسے علاج معالجے کیلئے اخراجات میں مدد مل سکے۔“ 

ڈین جونز کو اپنے کھلاڑیوں سے بہت محبت تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ایک دفعہ کرکٹ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران آصف علی کی بیٹی کی صحت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے تھے۔ ڈین جونز نے ہچکیاں لیتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے، بہت شدید بیمار، یہ کہہ کر وہ روتے ہوئے پریس کانفرنس سے اٹھ کر گئے تھے۔ جس نے بھی یہ مناظر دیکھے تھے وہ ایک غیر ملکی کوچ کے پاکستان کے کھلاڑی اور ان کی بیٹی کیلئے ایسے جذبات دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔

Facebook Comments