اتوار 19 مئی 2024

سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

ریاض(دھرتی نیوز)سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں پر کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار، سفر سے 3روز قبل ٹیسٹ کروانا ہوگا، صرف 8 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو ٹیسٹ سے استثنا حاصل ہوگا۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مملکت آنے والے ہر مسافر کو کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔جو مسافر سعودی عرب آنے کا ارادہ رکھتا ہے، اسے سفر سے 3دن قبل اپنا کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور اس ٹیسٹ کی رپورٹ اپنے ساتھ سعودی عرب لانی ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے پر ہر مسافر سے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔ جس مسافر کے پاس کرونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ نہ ہوئی، اسے مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments